ابنا: کینیڈا کی انٹیلیجنس کے سربراہ مائیکل کلمب نے شام میں یورپی ممالک کےسیکڑوں دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے وطن واپس لوٹنے والے دہشت گرد اپنے ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔اس نے کہا کہ کینیڈا کے بھی 30 دہشت گرد شام میں دہشت گردوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں جن کی اصلیت مشرق وسطی سے ہے اس نے کہا کہ یہ دہشت گرد القاعدہ کے پرچم کے سائے میں لڑ رہے ہیں جو وطن واپسی کے بعد کینیڈا کے لئےبہت بڑا خطرہ ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں فاش کیا تھا کہ شام میں تین کینیڈائی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
.......
/169